سندھ کابینہ میںکئی اہم وزیروں کی چھٹی کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)) سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق موجودہ کابینہ سے تین وزرا اورایک مشیر کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کچھ وزراکے قلمدان تبدیل کردیئے جائیں گے۔ حکومت سندھ کے باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل انور سیال،نثاراحمد کھوڑو اور ہری رام کو سندھ کابینہ سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سعید غنی سے محکمہ تعلیم اور سیدناصر

حسین شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لیا جاسکتا ہے۔سردار شاہ کو وزیرتعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے کی توقع ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل راہو سے زراعت اور تیمور تالپور سیانفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لینے کا اصولی طور پرفیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ کابینہ میں جام خان شورو, گیان چند, ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایاجائیگا۔ضیاعباس کو وزیر آبپاشی اور جام خان شورو کو ورکس اینڈ سروسز کے قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جام اکرام دھاریجو سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اورمعاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیئے جانے کی توقع ہے۔مکیش کمار کو خوراک اورگیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیاجاسکتا ہے۔تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایاجائے گا۔اسی طرح تنزیلہ قمبرانی کو وزیراعلی کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنانے پر غور ہورہا ہے۔منظور وسان کو وزیراعلی کا مشیر زراعت بنانے کا امکان ہے۔ حکومت سندھ نے وزیراعلی کے پانچ معاونین خصوصی مقررکرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ نئی کابینہ میں ریاض شیرازی, رسول بخش چانڈیو, ارباب لطف اللہ کو وزیراعلی کا معاون خصوصی بنایاجائیگا۔ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے۔لیاقت آسکانی ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جاسکتی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے نئے وزراکی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام سات بجے گورنر ہاس کراچی میں ہوگی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل وزراسے حلف لیں گے۔‎

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

15 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

18 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

33 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

49 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

57 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago