اپوزیشن کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، یعقوب ناصر

لورالائی (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر و ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا آج 28 کا تاریخی اسلام آبد کاجلسہ عام حکومت کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا وزیر اعظم کے حکم پر انکے وزراء نے جلسہ میں شرکت کیلئے لوگوں کو فی کس پانچ پانچ ہزار روپے دیکر جلسے میں لائے گئے لیکن اسکے بعد بھی جلسہ ناکام ہو لوگوں کے ضمیر کو کسی صورت خریدا نہیں جاسکتا نجی میڈیا کے خلاف دھونس دھمکیاں اور دباو کو مسترد کرتے ہیں وزیر اعظم فرعون بننے کی کوشش کر رہے ہیں ایک طرف اپوزیشن پر الزام تحمت لگا رہے ہیں کہ سندھ ہاوس میں اپوزیشن پی ٹی ائی کے منحرک ارکان کو خرید رہے ہیں لیکن انکا اپنا عمل ستائیس کے جلسے میں سب پر عیاں ہوگیا حالانکہ ناراض اراکین نے اپوزیشن سے 20 کروڑ رشوت لینے کا جو الزام وزیر اعظم یا نے ان پر لگایا اسکا اراکین نے میڈیا پر خود آکر قرآن مجید پر حلف لیکر اسکی تردید کی کہ ہم نے کسی سے بھی ایک پائی رشوت نہیں لی ہے انہوں نے کہا کہ ائین و قانون کو سرے سے حکومت ماننے کو تیار نہیں وزیر اعظم دو تین دنوں میں سابق ہوجائینگے وہ جانے کی تیاری کریں اور عام الیکشن کی تیاری شروع کریں انکے دن گنے جا چکے ہیں عوام میں انکی عوامی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف بھی وزیر اعظم اور اسپیکرز کے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش کرکے ا نھیں گھر بھیج دینگے .

.

.

متعلقہ خبریں