قدوس بزنجو کی خراب گورننس اور کرپشن کی داستانیں عام ہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ موجودہ حکومت سب کے سامنے ہے، خراب گورننس کرپشن کی داستانیں عام ہیں، محکموں میں اسامیاں فروخت ہورہی ہیں، بغیر پیسوں کے کوئی ریلیز بھی نہیں ملتا۔ ہم نے میرعبدالقدوس بزنجو کو بارہا متنبہ کیاکہ وہ گورننس میں بہتری لائیں، سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کا ہے لیکن کریڈیٹ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص ایک جماعت لے رہی ہے ،بارہا سناہے کہ قدوس کو لانے کے گناہ میں شامل نہیں ہے ابھی بھی قدوس کے ساتھ تین سے چار اپوزیشن ایم پی ایز نظرآئیںگے ،قدوس بزنجو حکومت کا حلیہ درست کریں ،بظاہر تو بی اے پی اور اتحادی کی حکومت لیکن خفیہ کسی اور کی حکومت ہے جو خفیہ معاہدے ہوئے ہیں قدوس بزنجو وہ بی اے پی کے سامنے لائیں ،ہمیں صوبے کامفاد دیکھناچاہےے انفرادی مفاد کی بجائے اجتماعی سوچ کے ساتھ چلناچاہےے ۔میں نے کھل کراپنی اختلاف رائے رکھی ہے ،24نکاتی معاہدے بارے علم نہیں ہے ہم اس میں شامل نہیں تھے ،اگر قدوس بزنجو اس بات کی گواہی دیں۔ پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوگا جس میں فیصلہ کیاجائے گاکہ قدوس بزنجو کو ہٹا کر کس کو یہ ذمہ داری دی جائے گی ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

2 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

4 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago