حکومت پنجاب نے چار بڑے مزارات بند کرنیکا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے اضلاع میں مزارات کو کورونا کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ان اضلاع میں مزارات 31 اگست تک بند رہیں گے تاہم مزارات سے ملحقہ مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس او پیز کے تحت نماز ادا کی جائے گی . دوسری جانب پنجاب حکومت نے پاکپتن میں بابر فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں عوامی شمولیت پر بھی پابندی عائد کردی ہے . محکمہ اوقاف کا عملہ عرس کی تقریبات ادا کرے گا اور ان تقریبات میں ویکسی نیشن کرانے والا عملہ ہی شریک ہوسکے گا . . .

متعلقہ خبریں