خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے ،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نے جوخط دکھایا وہ عسکری قیادت سے شیئرکیاہے۔ وہ ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سے کہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گرائونڈ میں منعقدہ امر بالمعروف جلسے میں کارکنوں سے حلف بھی لیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کارکنوں سے حلف لیا اور تمام کارکنوں نے ہاتھ اٹھا کر حلف اٹھایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیج پر موجود وزیراعظم عمران خان سمیت تمام افراد نے بھی ہاتھ اٹھا کر حلف لیا، حلف یہ تھا ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے، ہم نیکی کو نیکی اور بدی کو بدی کہیں گے، ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس، پاکستانیت، خودمختاری اور خود داری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے،ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ، نسل و مذہب کے پاکستانی ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے، اللہ تعالی ہمارے ملک کو ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ کارکنان الفاظ دہراتے رہے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

6 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

6 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

7 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

8 hours ago