اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِعمل دیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجہیات تراشنا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہوں کیونکہ تم سے قوم کو بیوقوف بنایا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔
انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان سرپرائز قوم کے سامنے لے آئے۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے ، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئےکہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے ، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کےکہنے پر چل رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں لیکن کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہيں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھےگی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…