نامعلوم افراد کا سینئر لیگی رہنما کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق بٹ کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا . ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں لیگی رہنما طارق بٹ کے بیٹے اسامہ بٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا .

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے اسامہ بٹ کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے باآسانی فرار ہو گئے جس کے بعد ایک راہگیر نے ریسکیو حکام کو واقعے کی اطلاع دی، بعدازاں رضاکاروں نے زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا .
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسامہ بٹ کو تین گولیاں لگیں جس کے باعث اس کا خود زیادہ بہہ گیا . مانگا منڈی پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں .

پولیس حکام کو ملنے والی ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسامہ کی کسی سے تلخ کلامی ہوئی تھی . پولیس نے اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا .

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے . دوسری جانب قصور کے نواحی علاقے کوڑے سیال ڈکیتی ایک واردات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہگیر ہلاک ،مقامی پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا . قصورکے نواحی علاقے میں پولیس تھانہ میں اطلاع ہوئی کہ ڈکیتی ہورہی ہے پولیس اطلاع پاکر جائے وقوعہ پر پہنچی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوپولیس کواپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر ہلاک ہوگیاجبکہ ڈاکو موقع سے فرا ر ہوگئے . مقتول کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ چونیاں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے جانچ پڑتال کے بعد تین کس نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں