نامعلوم افراد کا سینئر لیگی رہنما کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق بٹ کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں لیگی رہنما طارق بٹ کے بیٹے اسامہ بٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے اسامہ بٹ کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے باآسانی فرار ہو گئے جس کے بعد ایک راہگیر نے ریسکیو حکام کو واقعے کی اطلاع دی، بعدازاں رضاکاروں نے زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسامہ بٹ کو تین گولیاں لگیں جس کے باعث اس کا خود زیادہ بہہ گیا۔مانگا منڈی پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام کو ملنے والی ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسامہ کی کسی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔پولیس نے اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔دوسری جانب قصور کے نواحی علاقے کوڑے سیال ڈکیتی ایک واردات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہگیر ہلاک ،مقامی پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ قصورکے نواحی علاقے میں پولیس تھانہ میں اطلاع ہوئی کہ ڈکیتی ہورہی ہے پولیس اطلاع پاکر جائے وقوعہ پر پہنچی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوپولیس کواپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر ہلاک ہوگیاجبکہ ڈاکو موقع سے فرا ر ہوگئے۔مقتول کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ چونیاں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے جانچ پڑتال کے بعد تین کس نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

6 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

6 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

7 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

8 hours ago