‘ٹرولز تو بچے کو بھی نہیں چھوڑتے’، بیٹے کا مذاق بنانے پر ندا یاسر برہم

(قدرت روزنامہ)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے بیٹے بالاج کی تصاویر پر منفی تبصروں اور ان کا مذاق بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرولز تو بچے کو بھی نہیں چھوڑتے۔

چند روز قبل ندا یاسر نے اپنے چھوٹے بیٹے بالاج کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے نظر آئے تھے۔

ندا یاسر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘سالگرہ مبارک میری جان، میری آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا چین، گھر کی رونق تم جیو ہزاروں سال، آمین’۔

شیئر کی گئی تصاویر میں ندا یاسر کا بیٹا بالاج اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک کے ساتھ پوز کرتا ہوا نظر آیا۔

تاہم تصاویر شیئر کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اکثر صارفین نے ان کے بیٹے کے لمبے بالوں کا مذاق بنانا شروع کردیا۔

تصاویر میں دیکھا جائے تو بالاج کے بال کندھوں تک ہیں اور انہوں نے ہیئر اسٹائل بھی بنایا ہوا تھا تاہم صارفین کی جانب سے ان کے بیٹے کے حوالے سے منفی تبصرے کیے گئے۔

نشا نامی صارف نے لکھا کہ ‘کوئی لڑکوں والی کٹنگ کرالو اسے لڑکی بنایا ہوا ہے’۔

صبا نامی صارف نے لکھا کہ ‘ایک منٹ کے لیے مجھے لگا کہ ندا باجی اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کررہی ہیں’۔

عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ ‘ندا آپ بالاج کے بال کیوں نہیں کٹواتیں’؟جس پر ندا یاسر نے جواب دیا کہ ‘یہ اس کا اسٹائل ہے اور مجھے بہت پسند ہے کوئی مسئلہ ‘۔

بعدازاں ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنے بیٹے بالاج کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے بال پہلے کے مقابلے میں تھوڑے چھوٹے نظر آرہے ہیں۔

ندا یاسر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میرے بیٹے بالاج کا نیا ہیئر اسٹائل، ٹرولز تو بچے کو بھی نہیں چھوڑتے’۔

خیال رہے کہ ندا یاسر سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ مصروفیات سے متعلق تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اور صارفین کی جانب سے ان پر بہت زیادہ تنقید بھی کی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں ندا یاسر کے مارننگ شو کو بھی اکثر مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں انہوں نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کئی لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے عید کے تینوں دنوں پر مختلف رنگ کے لباس کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عمر رسیدہ بھی قرار دیا تھا۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

21 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

23 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

26 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago