ممبئی (قدرت روزنامہ) حسن کے عالمی مقابلے 2021 میں مس یونیورس کا تاج سجانے والی بھارتی ماڈل ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ہرناز کور حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آئیں۔ ملکہ حسن نے کہا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں۔ہرناز کور
کے اس جواب پر وہاں موجود دیگر افراد نے تالیاں بجا کر داد دیں۔ مس یونیورس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کس جس پر مداحوں نے بھی ان کے موقف کی تائید کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…