مہنگائی کی رفتار مزید تیز، گھی و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کی رفتار مزید تیز ہوگئی، گھی، کوکنگ آئل، سفید چنے اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔روپے کی بے قدری اور رمضان المبارک کی آمد آمد، ملک میں مہنگائی کے سونامی نے رفتار مزید تیز کردی ، گھی، خوردنی تیل، سفید چنے، شربت اور پکوڑیاں مزید مہنگی ہوگئیں۔درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد گھی کی قیمت 450 سے بڑھ کر 455 روپے فی کلو ہو گئی، 16 کلوگرام گھی کے ڈبے کی قیمت 7150 روپے مقرر کردی گئی، کوکنگ آئل بھی

10 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا، خوردنی تیل کی قیمت 480 سے بڑھ کر 490 روپے فی لٹر ہوگئی، 5 لٹر آئل پیک 50 روپے اضافے سے 2450 روپے کا ہوگیا ہے۔مارکیٹ میں سفید چنے کی قیمت 20 روپے کلو بڑھا دی گئی، جس کے بعد سفید چنے کے نرخ 230 روپے فی کلو مقرر کردئیے گئے، پکوڑیاں 80 روپے اضافہ کے بعد 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہوں گی، ایک لٹر شربت بوتل 10 روپے اضافہ کے بعد 290 روپے کی کر دی گئیں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتو ں پر صارفین نے سر پکڑ لیے اور کہا کہ مہنگائی نے جینا حرام کر دیا، دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت بڑھی ہے، روپے کی بے قدری بھی مہنگائی میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

6 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

7 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

8 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

8 hours ago