ن لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں، حکومت کا ق لیگ کو پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ) جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے مطالبے پر ق لیگ کو پیغام پہنچا دیا کہ ن لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں . ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں پنبجاب سے متعلق ق لیگ نے واضح موقف حکومتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ بطور اتحادی پہلے دن جو معاہدہ ہوا اس کو پورا نہیں کیا گیا .


رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے لیگ کو پغام دیا ہے کہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں . قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خان صاحب کا پیغام ق لیگ کو پہنچادیا، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز ق لیگ کیساتھ اچھی نشست ہوئی تھی، ملاقات کے بعد خان صاحب کو ق لیگ کا من وعن پیغام پہنچایا اب وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں .

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کھلی ہوتی ہے، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں، (ق) لیگ کے ساتھ بات چیت کے سنجیدہ مرحلے میں ہیں ، غیرذمہ دار بات نہیں کروں گا، جو کچھ بات چیت ہورہی ہے وہ سامنے لانا مناسب نہیں سمجھتا . پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پوری کوشش ہے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور وہ ابھی تک ساتھ کھڑے ہیں، پی پی اور ن لیگ تاثر دے رہی ہے کہ اتحادی انکے ساتھ ہیں یہ غلط ہے، ہم حلیف ہیں ساتھ چلتے رہتے ہیں آج بھی کابینہ میں ہیں .
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے وفد نے مسلم لیگ (ق )لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا . اتوار کو (ن )لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، اس موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے (ن )لیگی وفدکا استقبال کیا .
(ن )لیگی وفد میں خواجہ آصف، راناتنویرحسین، ایازصادق، راناثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ شامل تھے ،( ق )لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی ،سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک ہوئے . دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا .
ملاقات میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے ایثال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی . ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی ہے اور ن لیگی وفد نے چوہدری برادران کو نواز شریف کا یہی پیغام پہنچانا تھا . ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانے کی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں