ای پاسپورٹ کا اجرا آج سے شروع ابتدائی طور پر سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو سہولت حاصل

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر آج ( پیر) کے روز سے ای پاسپورٹ کا اجرا ء شروع ہو جائے گا جس سے پاکستان نے انٹر نیشنل سول ایوی ایشن کے مقررہ معیار کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا . متوقع طو رپر وزیر اعظم عمران خان ای پاسپورٹ کا افتتاح کریں گے .

ای پاسپورٹ کی سہولت ابتدائی طور پر سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو حاصل ہو گی اور بعد میں اس سہولت کو عام لوگوں تک بڑھا یا جائے گا . ای پاسپورٹ کے ذریعے لیز ر پرنٹنگ اور مائیکرو چپ ٹیکنالوجی

سے ڈیٹا کا تحفظ،نئے سیکورٹی فیچرز ،امیگریشن کیلئے ای گیٹکی سہولت اور ائر پورٹس پر فری ڈیٹا میجنگ ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں