وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان کا کہنا ہے میں نے پی ٹی آئی چھوڑی نہ کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کی . انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا، جب اسمبلی جائیں گے تب دیکھیں گے .

نور عالم خان نے مزید کہا کہ جب اسمبلی جائیں گے تب دیکھیں گے کہ ووٹ اعتماد کا دیں یا عدم اعتماد کا .
نور عالم خان نے کہا کہ ہمارا ضمیر پہلے سے ہی جاگا ہوا ہے جس دن حکومتی ارکان کے خلاف احتساب کا عمل شروع ہو گا ان کے سارے کیسز عوام کے سامنے آ جائیں گے . حکومت ہمیں بتائے کیا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا جرم ہے جو الزامات ہم پر لگائے گئے ہیں ا س کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے .

قبل ازیں نور عالم خان نے پی ٹی آی کے شو کاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں،میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے،میں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑا ہے نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں، میرے اوپر آئین کے آرٹیکل 63 کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا، شوکاز نوٹس میں لگائے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، تمام الزامات غلط ہیں لہذا پرسنل پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا ہے .

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض رکن احمد حسین ڈیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب میں پارٹی چھوڑنے کے الزامات کی تردید کی ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ابھی بھی پارٹی کا کارکن ہوں،میرے خلاف آرٹیکل 63 اے کی کاروائی نہیں بنتی،میرے اوپر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دئیے گئے، احمد حسین نے ڈیہڑ نے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا حوالہ دیا .

. .

متعلقہ خبریں