وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان کا کہنا ہے میں نے پی ٹی آئی چھوڑی نہ کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا، جب اسمبلی جائیں گے تب دیکھیں گے۔نور عالم خان نے مزید کہا کہ جب اسمبلی جائیں گے تب دیکھیں گے کہ ووٹ اعتماد کا دیں یا عدم اعتماد کا۔
نور عالم خان نے کہا کہ ہمارا ضمیر پہلے سے ہی جاگا ہوا ہے جس دن حکومتی ارکان کے خلاف احتساب کا عمل شروع ہو گا ان کے سارے کیسز عوام کے سامنے آ جائیں گے۔حکومت ہمیں بتائے کیا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا جرم ہے جو الزامات ہم پر لگائے گئے ہیں ا س کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

قبل ازیں نور عالم خان نے پی ٹی آی کے شو کاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں،میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے،میں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑا ہے نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں، میرے اوپر آئین کے آرٹیکل 63 کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا، شوکاز نوٹس میں لگائے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، تمام الزامات غلط ہیں لہذا پرسنل پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض رکن احمد حسین ڈیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب میں پارٹی چھوڑنے کے الزامات کی تردید کی ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ابھی بھی پارٹی کا کارکن ہوں،میرے خلاف آرٹیکل 63 اے کی کاروائی نہیں بنتی،میرے اوپر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دئیے گئے، احمد حسین نے ڈیہڑ نے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا حوالہ دیا۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

5 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

6 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

6 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

7 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

8 hours ago