'ویو ونس' نامی فیچر کی آزمائش کئی ہفتوں سے بیٹا ورژن میں کی جارہی تھی اور اب یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے . یہ نیا فیچر واٹس ایپ میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ڈس اپیئرنگ فیچر سے مختلف ہے جس میں پیغامات 7 دن کے اندر فیڈ سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں . اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کو ایک بار ہی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد میڈیا فائلز غائب ہوجاتی ہیں . کمپنی کے مطابق ان تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن ہے جس کا علم بھیجنے والے کو نہیں ہوگا . جون میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس فیچر کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق کی تھی تاہم اس وقت تفصیلات نہیں بتائی تھیں . واٹس ایپ نے اب ٹوئٹر پر تمام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کا اعلان کیا اور یہ لگ بھگ تمام افراد کو ہی دستیاب ہے . واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے . اب صارفین ایسا کریں یا نہ کریں مگر پھر بھی واٹس ایپ میں ایک کارآمد اضافہ ضرور ہے، بالخصوص ڈس اپیئرنگ فیچر کے مقابلے میں جس کے تحت بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ ہونے میں ایک ہفتہ لگتا ہے . فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے جب کسی تصویر یا ویڈیو کو اپ لوڈ کریں گے تو سینڈ بٹن کے برابر میں 1 کا ہندسہ نظر آئے گا، جس پر کلک کردیں . جس کو آپ نے میسج بھیجا ہوگا، جب وہ اسے اوپن کرے گا تو اس کے دیکھنے کے بعد وہ ڈیلیٹ ہوجائے گی . اور ہاں جو تصویر آپ نے بھیجی ہوگی وہ آپ کے پاس شو نہیں ہوگی بس 1 کے ہندسے کے ساتھ فوٹو لکھا آئے گا . واٹس ایپ کے مطابق آپ ان تصاویر یا ویڈیوز کو فارورڈ، محفوظ، اسٹارڈ یا شیئر نہیں کر سکتے جن کوویو ونس سیٹنگ کے تحت بھیجا یا موصول کیا گیا ہو . اسی طرح اگر بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو کو 14 دن کے اندر اوپن نہیں کیا جاتا تو بھی وہ چیٹ ونڈو سے غائب ہوجائے گی . . .
(قدرت روزنامہ)فیس بک کی جانب سے میسجنگ ایپس میں مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات پر کافی کام کیا جارہا ہے .
میسنجر اور انسٹاگرام میں خود ڈیلیٹ ہونے والے میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کو متعارف کرانے کے بعد اب اس سے ملتا جلتا فیچر واٹس ایپ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں