واٹس ایپ کا نیا فیچر ‘ویو ونس’ استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

(قدرت روزنامہ)فیس بک کی جانب سے میسجنگ ایپس میں مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات پر کافی کام کیا جارہا ہے۔

میسنجر اور انسٹاگرام میں خود ڈیلیٹ ہونے والے میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کو متعارف کرانے کے بعد اب اس سے ملتا جلتا فیچر واٹس ایپ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

‘ویو ونس’ نامی فیچر کی آزمائش کئی ہفتوں سے بیٹا ورژن میں کی جارہی تھی اور اب یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ڈس اپیئرنگ فیچر سے مختلف ہے جس میں پیغامات 7 دن کے اندر فیڈ سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔

اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کو ایک بار ہی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد میڈیا فائلز غائب ہوجاتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن ہے جس کا علم بھیجنے والے کو نہیں ہوگا۔

جون میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس فیچر کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق کی تھی تاہم اس وقت تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

واٹس ایپ نے اب ٹوئٹر پر تمام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کا اعلان کیا اور یہ لگ بھگ تمام افراد کو ہی دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اب صارفین ایسا کریں یا نہ کریں مگر پھر بھی واٹس ایپ میں ایک کارآمد اضافہ ضرور ہے، بالخصوص ڈس اپیئرنگ فیچر کے مقابلے میں جس کے تحت بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ ہونے میں ایک ہفتہ لگتا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے جب کسی تصویر یا ویڈیو کو اپ لوڈ کریں گے تو سینڈ بٹن کے برابر میں 1 کا ہندسہ نظر آئے گا، جس پر کلک کردیں۔

جس کو آپ نے میسج بھیجا ہوگا، جب وہ اسے اوپن کرے گا تو اس کے دیکھنے کے بعد وہ ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

اور ہاں جو تصویر آپ نے بھیجی ہوگی وہ آپ کے پاس شو نہیں ہوگی بس 1 کے ہندسے کے ساتھ فوٹو لکھا آئے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق آپ ان تصاویر یا ویڈیوز کو فارورڈ، محفوظ، اسٹارڈ یا شیئر نہیں کر سکتے جن کوویو ونس سیٹنگ کے تحت بھیجا یا موصول کیا گیا ہو۔

اسی طرح اگر بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو کو 14 دن کے اندر اوپن نہیں کیا جاتا تو بھی وہ چیٹ ونڈو سے غائب ہوجائے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago