مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا۔مریم نواز نے گوجرانولہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم جب وہ وزیر اعظم پر تنقید کر رہی تھی، تو اس دوران کارکنوں کی جانب سے عمران خان کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کو گالیاں نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گالیاں نہیں دیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایک وہ ہے

جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بیوقوف بنایا۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہاکہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

6 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

6 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

7 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

8 hours ago