عمران خان کی ایک کال پر لوگ بھاگے چلے آئے، عینی خالد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے اسلام آباد کے جلسےمیں اہم تاریخ رقم کردی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عینی خالد گزشتہ روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کی تصویر شیئر کی۔

عینی خالد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی موٹر ویز بلاک ہوئے اور یہ کام صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایک کال پر لوگ بھاگے چلے آئے، یہ ٹرن آؤ ٹ کا ایک فیصد بھی نہیں ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ اس قوم کا عمران خان کے لیے جو اعتماد، محبت اور یقین ہے اس سے آپ اختلاف نہیں کر سکتے۔گلوکارہ کے ٹوئٹ سے واضح ہورہا ہے کہ دیگر شوبز ستاروں کی طرح وہ بھی وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمان کے اصل معرکے سے پہلے اسلام آباد کی سڑکوں پر پنجہ آزمائی کے لیے سیاسی پارہ بلند ہوا جبکہ شہر اقتدار اکھاڑا بن گیا۔ایک طرف حکومتی پاور شو کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تاریخی جلسہ کرنے اور 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا چیلنج دیا۔
دوسری جانب مریم نواز اور حمزہ شہباز گوجرانوالہ سے لیگی شیروں کا قافلہ لے کر اسلام آباد کی طرف نکلا۔ادھر جمعیت علماء اسلام کے ارکان بھی سری نگر ہائی وے اور جی نائن پارک میں گزشتہ روز سے ہی پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

5 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

11 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

21 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

47 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago