فردوس عاشق اعوان ن لیگ میں شمولیت کی خواہشمند، پیغام لندن پہنچا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔جیو ٹی وی سے منسلک مرتضیٰ علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو یہ پیغام معروف گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پہنچایا جنہوں نے گذشتہ ہفتے لندن میں نوازشریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اعلیٰ قیادت سے فردوس عاشق اعوان کے معاملے پر 10 منٹ تک بات چیت بھی ہوئی۔

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فردوس عاشق اعوان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی اور انہیں جواب دیا گیا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سے رابطہ کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسے جھوٹی خبر قرار دے دیا گیا۔قبل ازیں واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان طویل سیاسی خاموشی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آئی تھیں۔نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی نے انکشاف کیا کہ مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، کچھ لوگوں نے پارٹی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دیا، تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ بدترین صورتحال میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں لیکن شاید قیادت کو اس سے بہتر کی تلاش تھی۔ سابق معاون خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود ٹولے کو ناتجربہ کار اور مفاد پرست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے سینے میں بہت راز ہیں تاہم وہ وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتیں۔ وفاقی وزراء میں کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈل اور ٹرافیاں تو میچ کے دوران نہیں بلکہ میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

1 min ago

ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں…

14 mins ago

آئینی ترامیم کے لیے حکومت کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ…

24 mins ago

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی، وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے وسائل مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر…

31 mins ago

جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت

کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی نے معروف اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی…

40 mins ago

جوئے بازکمپنیوں کی پھر سے تشہیر، وسیم اکرم نے بھی 2 فرمز کی سفارت سنبھال لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر کروڑوں روپوں کا جوا…

49 mins ago