حکومت بنانے کے بعدمزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گے،پی ڈی ایم کا زبردست اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے، عمران خان نے قوم کو سول نافرمانی، پارلیمنٹ پر حملے کی کال دی، پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہائوس پر دھاوا بولا اور ارکان اسمبلی کو زخمی کیا اور جن ارکان نے عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ان کو دھمکیاں دی گئیں۔ مہنگائی مکائو مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید دہشتگری کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا

سہولت کار ہے۔ بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے، شیخ رشید نے ریاست سے بغاوت کا اعلان کیا بدقسمتی سے وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے، کشمیر بیچ کر سڑک کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا جبکہ سپریم کورٹ کے احترام میں ڈی چوک کی بجائے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر رہے ہیں۔ عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، معاشی ترقی کے وعدے کرنے والے نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے۔پی ڈی ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سبز باغ دکھایا گیا، کوئی ایک نوجوان کہہ دے نوکری ملی تو سیاست سے دستبردار ہوجائوں گا۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، روزانہ ایک درجن سے زائد وزیر اپوزیشن قائدین کو گالیاں دیتے ہیں۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جلد شیخ رشید کا ٹھکانہ تھانہ آبپارہ ہوگا جبکہ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو گیدو بندر حیدر آباد میں بند کریں گے۔ قوم سے کیے وعدے پورے نہیں کر سکے تو عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کردیں، عمران خان کیلئے بہتر یہی ہے کہ استعفی دیدے۔ ہمارا کل اور پروسوں بھی یہیں پر جلسہ جاری رہے گا، ہماری حکومت آئے گی اور مولانا فضل الرحمان پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔ حکومت میں آتے ہی شراب سمیت تمام منکرات پر پابندی لگائیں گے جبکہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو آئین کے مطابق چلائیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم مزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گے جبکہ ہم صوبوں کو مکمل صوبائی خود مختاری دیں گے جبکہ خزانہ، مواصلات، خارجہ اور دفاع کے علاوہ تمام محکمے بھی صوبوں کے حوالے کریں گے۔

Recent Posts

ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں…

7 mins ago

آئینی ترامیم کے لیے حکومت کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ…

18 mins ago

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی، وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے وسائل مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر…

24 mins ago

جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت

کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی نے معروف اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی…

33 mins ago

جوئے بازکمپنیوں کی پھر سے تشہیر، وسیم اکرم نے بھی 2 فرمز کی سفارت سنبھال لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر کروڑوں روپوں کا جوا…

42 mins ago

’جسم اب جواب دے رہا ہے، بھارتی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر ریٹائر ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…

1 hour ago