ملک میں فوری نئے انتخابات کے اعلان کی افواہیں دم توڑ گئیں عمران خان کا تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے پریڈ گرائونڈ میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے بعد سرپرائز کے تحت ملک میں فوری نئے الیکشن کے اعلان کی افواہیں اور قیاس آرائیاںدم توڑ گئیں تاہم وزیراعظم کے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا عندیہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں امر بالمعروف جلسہ میں ہزاروں افراد سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ عوام کو سرپرائز دیں گے،جس پر ماہرین اور تجزیہ کاروں کی قیاس آرائیوں اور دعوے سامنے آ رہے تھے کہ

وزیراعظم شائد اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دیا یا شائد اجتماعی استعفوں کا اعلان کر دیں یا ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں یا کوئی اور سرپرائز دے دیں تاہم ان کی تقریر میں کچھ ایسا نظر نہیں آیا بلکہ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ایک خط لہرایا جس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بیرونی پیسے اور سازش کے تحت اندر کے لوگ مل کر ان کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ جب آج پیر کو قومی اسمبلی میں میرے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی توا س میں نہ صرف ہمارے منحرف لوگ واپس آجائینگے ، بلکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان بھی ہمارا ساتھ دیں گے، اللہ جب چاہے کسی کو بھی ہدایت دے سکتا ہے اور مجھے امیدہے کہ جب ان کوہماری حکومت ناجائز طریقے سے گرانے کی سازش تیار کئے جانے کا پتہ چلے گاتو وہ ہمارا ساتھ دینگے ۔

Recent Posts

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

1 min ago

ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں…

14 mins ago

آئینی ترامیم کے لیے حکومت کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ…

25 mins ago

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی، وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے وسائل مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر…

31 mins ago

جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت

کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی نے معروف اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی…

40 mins ago

جوئے بازکمپنیوں کی پھر سے تشہیر، وسیم اکرم نے بھی 2 فرمز کی سفارت سنبھال لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر کروڑوں روپوں کا جوا…

49 mins ago