10لاکھ تو کیا پی ٹی آئی ایک لاکھ بندہ بھی اکٹھا نہیں کر سکی جلسے کے شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ غریدہ فاروقی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز عمران خان کے پریڈ گرائونڈ میں ہونیوالے والے جلسے کے شرکاء سے متعلق کہا ہے کہ تحریک انصاف دس لاکھ تو دور کی بات ایک لاکھ لوگ بھی جمع نہیں کر سکے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ’’پریڈ گراؤنڈجلسےکاجائزہ لے کر ابھی کچھ ہی دیر قبل واپسی ہوئی۔ 30 سے 40 ہزار لوگ وینیو پر موجود ہو سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دس لاکھ تو بہت زیادہ بات،ایک لاکھ بھی آج کا نمبر نہیں۔ جو پریڈ گراؤنڈ

وینیو کو جانتے ہیں انکے لیے اچھنبا نہیں۔غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ 2011میں تحریک انصاف کے لاہور اور کراچی کے جلسے یقیناً بے مثال تھے لیکن آج نہیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لاکھوں شرکاء نے موبائل فون کی لائٹس آن کر کے امر بالمعروف کا حلف اٹھایا۔میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے سینیٹر فیصل جاوید نے حلف پڑھا جسے اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور پنڈال میں موجود شرکاء نے دہرایا۔حلف میں کہا گیا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امربالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے۔ ہم نیکی کو نیکی اور بد ی کو بدی کہیں گے۔ ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس اپنی پاکستانیت اپنی خود مختاری اپنی خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ،نسل اور مذہب کی تقریق کے بغیر ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ترقی اورکامرانی عطا فرمائے۔آمین۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اور چکری تک شاہراہیں بلاک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پریڈ گراؤنڈ سے کئی کلو میٹر دور رہیں جن میں لاکھوں افراد سوارہیں ۔ پریڈ گراؤنڈجلسےکاجائزہ لے کر ابھی کچھ ہی دیر قبل واپسی ہوئی۔ 30 سے 40 ہزار لوگ وینیو پر موجود ہو سکتے ہیں۔ دس لاکھ تو بہت زیادہ بات؛ ایک لاکھ بھی آج کا نمبر نہیں۔ جو پریڈ گراؤنڈ وینیو کو جانتے ہیں انکے لیے اچھنبا نہیں۔  PTI لاہور کراچی کے جلسے یقیناً بےمثال تھے لیکن آج نہیں۔ — 

Recent Posts

ایک دن ملک بند ہونے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے؟ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالوں…

14 mins ago

آئینی ترامیم کے لیے حکومت کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ…

24 mins ago

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی، وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے وسائل مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر…

31 mins ago

جامعہ کراچی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری، سینیڈیکیٹ کے 3 اراکین کی مخالفت

کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی نے معروف اسکالر و مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی…

40 mins ago

جوئے بازکمپنیوں کی پھر سے تشہیر، وسیم اکرم نے بھی 2 فرمز کی سفارت سنبھال لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر کروڑوں روپوں کا جوا…

49 mins ago

’جسم اب جواب دے رہا ہے، بھارتی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر ریٹائر ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…

1 hour ago