(قدرت روزنامہ)اکثر خواتین گھر کے کاموں میں اس قدر مصروف ہوتی ہیں کہ پارلر جانے کا وقت نہیں نکال پاتی، ایسے میں خواتین اپنی اسکن کا خیال کس طرح رکھ سکتی ہیں؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ خود سے گھر میں بلیچ کس طرح ہوسکتی ہے .
عرب میں خواتین گھر میں بلیچ کیسے کرتی ہیں؟عرب میں خواتین کوبصورت نظر آنے کے لئے گھر میں بلیچ کرتی ہیں .
آپ بھی اس طریقے کوآزمائیں اور بہترین رزلٹ پائیں .
1 بلیچ کا طریقہ:صابن(بیوٹی سوپ) 4 کھانے کے چمچ
کوکا کولا آدھا کپ
سیب کا سرکہ 1 کھانے کا چمچ
صابن کو کدوکش کر لیں اور ایک پین میں ڈال دیں اب اس میں کوکا کولا بھی ملالیں .
دونوں چیزوں کواس وقت تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہوجائے . ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ ڈال دیں .
اب اس کو اچھی طرح مکس کر کے جہاں بلیچ کرنا ہو لگا لیں، چہرے پر لگانے سے گریز کریں . ہاتھ پاؤں کے لئے بہترین ہے .
اس کو 30 سے 40 منٹ لگا کر رکھیں ،پھر رگڑ کر پانی سے صاٖف کر لیں . آپ کو اس کا بالکل ویسا ہی رزلٹ ملے گا جیسا پارلر سے بلیچ کرنے کا آتا ہے .
2 بلیچ کا طریقہ:کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
ملک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
انڈے کی زردی 1 عدد
کوکا کولا 2 کھانے کے چمچ
ان سب چیزوں کو مکس کر لیں اور بلیچ کرنے والی جگہ پر لگالیں .
چہرے پر نہ لگائیں .
آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، پھرہلکا سا پانی لگا کر رگڑ لیں اور پھر دھو لیں . بہترین نتائج سامنے آئیں گے .