شہناز گِل کا ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کے ساتھ گزارے لمحوں اور اُن کی موت کے بعد گزرنے والی زندگی سے متعلق بھی بات کی۔
شہناز گِل کو سدھارتھ کی موت کے بعد مداحوں کی جانب سے ہنسنے اور دوبارہ سے زندگی کی جانب لوٹ آنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اداکارہ نے ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ہنسنے کا موقع ملے گا تو میں یقیناً ہنسوں گی، میں خوش رہوں گی، اگر مجھے دیوالی منانا اچھا لگتا ہے تو میں دیوالی بھی ضرور مناؤں گی کیونکہ زندگی میں خوش رہنا بہت ضروری ہے۔
شہناز گِل نے کہا کہ میں خود بھی خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں، آج میں پہلی بار اس موضوع پر بات کر رہی ہوں اس لیے کہ یہ سوال مجھ سے پوچھا گیا ہے اور مجھے خوش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں خوش رہوں گی کیوںکہ سدھارتھ مجھے خوش دیکھنا چاہتا تھا، سدارتھ نے مجھے کبھی بھی نہیں ٹوکا تھا کہ ہنسو مت، اب میں ہمیشہ ہنسوں گی اور اپنا کام بھی جاری رکھوں گی، مجھے زندگی میں بہت آگے جانا ہے
یاد رہے کہ 2 ستمبر 2021 کو شہناز گِل کے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی موت کی ہوئی تھی۔
سدھارتھ شکلا کی موت کے لمبے عرصے بعد شہناز گِل نے اپنے منیجر کی منگنی پر شرکت کی تھی جس پر اُنہیں سدھارتھ شکلا کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

24 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago