نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی کون ہیں؟کیاواقعی ان کاتعلق نیازی قبیلے سے ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

(قدرت روزنامہ)آزادکشمیرکے علاقے عباسپورسے منتخب ہونیوالے سردارعبدالقیوم نیازی آج وزیراعظم آزادکشمیرمنتخب ہوچکے ہیں ان کو33ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف لطیف اکبرکو14ووٹ ملے . جب سردارعبدالقیوم کووزیراعظم نامزدکرنے کی خبریں ٹی وی پرچلیں توسوال اٹھایاگیاکہ عبدالقیوم نیازی واقعی پٹھان ہیں اورنیازی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ؟کچھ نے تویہ بھی کہاکہ عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کواس لیےنامزدکیاکیونکہ وہ اسی قبیلے سے تعلق رکھتاہے .

آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم کے آبائواجدادکاتعلق مقبوضہ کشمیرسے ہے ان کاخاندان 1947میں ہجرت کرکے ایل اوسی کے اس طرف آیاتھالائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹرمیں ان کاگائوں اورانتخابی حلقہ ہے . صحافی راجہ فیاض کے مطابق عبدالقیوم نیازی کاگائوں درہ شیرخان بالکل لائن آف کنٹرول پرہے بلکہ اس گائوں کاکچھ حصہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی ہے تحصیل عباسپورکے اکثرعلاقوں بٹل ،منڈھول ،گھمبراورسحرککوٹہ کی طرح ان کاگائوں بھی فائرنگ کی ذدمیں رہتاہے . عبدالقیوم نیازی کاتعلق وزیراعظم عمران خان کے قبیلے سے نہیں ہے اورنہ ہی وہ پختون ہیں عبدالقیوم کاتعلق مغل قبیلے کی دُلی شاخ سے ہے اورانہوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی کالاحقہ ایسے ہی لگارکھاہے . وہ سدھن کشمیری نسل سے تعلق رکھتے ہیں . عبدالقیوم نیازی نے 3سال قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تھی اس سے قبل وہ مسلم کانفرنس میں تھے . وہ آزادجموں وکشمیرکے حلقہ ایل اے 18پونچھ 1سے کامیاب ہوئے . عبدالقیوم نیاز ی کااپنے نام کیساتھ لاحقہ لگانے کی وجہ ان کاکالم نگارمصنف ہونابتایاجارہاہے . . .

متعلقہ خبریں