اے این ایف نے بلوچستان میں 199 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

افغانستان سے اسمگل کی جانے والی 199 کلو گرام منشیات تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں ذخیرہ کی گئی تھی۔حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پرپیشین کی تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں چھاپہ مارا اور 199 کلوگرام منشیات جس میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل تھی برآمد کرلی۔

منشیات افغانستان کے راستے پاکستان اسمگل کی گئی جسکو گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا ۔ حکام کا مزید کہناتھا کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن…

2 mins ago

امریکا کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب…

14 mins ago

کے پی: رواں برس دہشتگردی کے 497 واقعات رونما ہوئے، سی ٹی ڈی کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 497…

26 mins ago

اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج میں 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے: پولیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

35 mins ago

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

1 hour ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

1 hour ago