فریقین کو واپس لانے کا وقت گزر گیا، بلوچستان عوامی پارٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)کے رہنما خالد مگسی نے کہا ہے کہ فریقین کو واپس لانے کا وقت گزر گیا ہے، جانے والوں کو پی ٹی آئی کے رویے اور الفاظ نے دور کیا،قومی اسمبلی اجلاس (آج) سہ پہر4بجے ہوگا اورہمارا فیصلہ سامنے آ جائے گا، پیر کی شام سے ایسی خبریں دیں گے کہ آپ کے پاس نیوز ہی نیوز ہوں گی، بولڈ آﺅٹ کس کو کریں گے اس لیے تھوڑا مزید انتظار کریں . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی رہنما خالد مگسی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جلسے جلوسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی کو باہر لے کر آ گئے ہیں، جس سے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے، یہ میدان کی لڑائی نہیں بلکہ یہاں پر نمبر گیم ہے .

انھوں نے کہا ساڑھے تین سال ہم نے تقریبا گزارے ہیں، ہمیں پی ٹی آئی کے رویے اور الفاظ نے دور کیا ہے . خالد مگسی کا کہنا تھا حتمی وقت آ گیا ہے، خان صاحب نے ڈرا دیا ہے کہ پتا نہیں کیا ہو جائے گا، اس وقت بھی اپنے الائنس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ہم نے اپنا نمبر پورا کرنا ہے جس کے لیے ورک آٹ کر رہے ہیں، ہم ق لیگ اور ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں . بی اے پی رہنما نے کہا قومی اسمبلی اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے سیشن شروع ہوگا اور فیصلہ سامنے آ جائے گا، پیرکی شام سے ایسی خبریں دیں گے کہ آپ کے پاس نیوز ہی نیوز ہوں گی، بولڈ آٹ کس کو کریں گے اس لیے تھوڑا مزید انتظار کریں .

. .

متعلقہ خبریں