اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر اعظم عمران خان کےپاس موجود خط سے متعلق سینئر صحافی کا دعویٰ غلط قرار دیدیا .
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس موجود خط وہ نہیں جس کی کاپی سینئر صحافی نجم سیٹھی کے پاس موجود ہے ، اس خط کی کاپی کسی کے پاس نہیں ہے ، یہ لوگ رپورٹنگ سے آگے نکل گئے ہیں ، انہیں چاہئے کہ کم از کم یہ ہمارے ینگ رپورٹرز سے ٹریننگ لے لیں .
فوج سے متعلق سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی فوج کا تعلق پاکستان کے اتحاد ، آزادی اور خود مختاری سے ہے ، فوج ملکی اتحاد اور خود مختاری کی ضامن ہے ، پاک فوج ہر وہ فیصلہ کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا .
خیال رہے کہ گزشتہ روز صحافی نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھاکہ " میرے پاس اس "خفیہ"خط کی کاپی موجود ہے جو انہوں نے جلسے میں لہرایا ہے، دراصل یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے . "
ایک اور ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ بہت سے لوگ ان سے وہ "خفیہ خط" شیئر کرنے کا کہہ رہے ہیں، یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اس کو گوگل پر ڈھونڈ سکتے ہیں لیکن آپ کو اس کیلئے پتا ہونا چاہیے کہ آپ ڈھونڈ کیا رہے ہیں .
. .