اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” جھوٹ۔ جھوٹ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کی طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نے جوخط دکھایا وہ عسکری
قیادت سے شیئرکیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سے کہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔
اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہےکہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہےکہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…