کیا گزشتہ روز 9 لاکھ موبائل صارفین اسلام آباد میں جلسے کیلئے داخل ہوئے؟ حکومتی ترجمان کے جھوٹ کا پول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسہ کیا جس میں انہوں دھمکی آمیز خط کا ذکر کیاجو کہ اس وقت سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز پر بحث کا موضوع بنا ہواہے ساتھ ہی ساتھ جلسے میں لوگوں کی شرکت پر بھی تبصرے کیئے جارہے ہیں ،حکومتی دعویٰ ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے9 لاکھ نئے موبائل فون صارفین اسلام آباد میں داخل ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ جلسے میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تھی ۔جس کی قلعی پی ٹی اے کے ایک رکن نے کھول دی ہے اور بتایا کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز 6 لاکھ نئے لوگوں کے موبائل فونز کا سسٹم کے ساتھ رابطہ قائم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے ترجمان مزمل اسلم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”ذرائع کے مطابق تقریباً 9 لاکھ نئے موبائل صارفین گزشتہ روز اسلام آباد میں داخل ہوئے ، اگر ہم مقامی افراد کی تعداد کو شامل کریں تو اسلام آباد جلسے میں شرکاءکی تعداد آسانی سے 10 لاکھ سے تجاوز کر جاتی ہے ۔“

مزمل اسلم کے ٹویٹ کے بعد یقینی طور پر باریک بینی سے چیزوں کا جائزہ لینے والے حرکت میں آئے اور تحقیق شروع کی ، سوشل میڈیا پر ” میڈی ٹویٹس “ نامی اکاونٹس سے کچھ پیغامات وائرل ہوئے جو کہ اسلام آباد میں داخل ہونے والے نئے موبائل صارفین کے بارے میں معلومات پر مشتمل تھے ، ان پیغامات کی تصدیق کرتے ہوئے صحافی ” ملک علی رضا“ نے تفصیل بتائی کہ یہ ٹویٹس ایک پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سے منسلک شخصیت کے ہیں ۔
اس پیغام میں کہا گیاہے کہ ” موبائل فون صارفین کے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 6 لاکھ موبائل صارفین نئے داخل ہوئے ، یعنی یہ وہ موبائل صارفین تھے جو اس سے قبل اسلام آباد میں موجود نہیں تھے ۔“

اس پیغام پر تحریک انصاف کے سینئر رکن اور وفاقی وزیر اسد عمر نے میدان سنبھالا اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” ان 6 لاکھ لوگوں کے ساتھ انہیں بھی شامل کریں جو کہ اسلام آباد کے ہیں جبکہ پی پی کے اور پنجاب سے آنے والے بھاری تعداد میں لوگ وقت پر نہیں پہنچ سکے ، اگر یہ سب شامل کیا جائے تو معلوم ہوتاہے کہ عمران خان کیلئے بھاری تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکلے ۔“

Recent Posts

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

1 min ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

6 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago