فخر زمان کمزور آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے سے مایوس

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے آسٹریلیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ون ڈے سیریز کے لیے نسبتا کمزور سکواڈ بھیجنے پر مایوسی کا اظہار کیا . فخر نے کہا کہ اگر آسٹریلیا اپنا پورا سکواڈ پاکستان بھیجتا تو بہترین کھیل دیکھنے کو ملتا .

آسٹریلین ٹیم پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ڈیوڈ وارنر سمیت سٹار کھلاڑیوں کے بغیر ہوگی جب کہ تجربہ کار بلے باز سٹیو سمتھ جو کہ اصل میں سکواڈ کا حصہ تھے، بھی کہنی کی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں .
فخر زمان نے ایک غیر تجربہ کار آسٹریلوی ٹیم پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انہیں ہلکے سے نہیں لے گا . فخر زمان نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر آسٹریلیا کا ایک مکمل سکواڈ وائٹ بال سیریز میں کھیلتا تاہم پاکستان آسٹریلیا کو ہلکے سے نہیں لے گا چاہے ان کے تجربہ کار کھلاڑی دستیاب نہ ہوں .

پاکستان کو مہمان ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے فائدہ ہوگا .

31 سالہ کھلاڑی آنے والی محدود اوورز کی سیریز میں اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں . فخر زمان حال ہی میں ختم ہونے والی پی ایس ایل 7 میں زبردست فارم میں نظر آئے، انہوں نے ٹورنامنٹ کا اختتام بطور ٹاپ سکورر کیا اور لاہور قلندر کی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا . انہوں نے 13 اننگز میں 45.23 کی اوسط اور 152.72 کے سٹرائیک ریٹ سے 588 رنز بنائے . تین ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 2 اپریل تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی . ایک واحد ٹی ٹونٹی 4 اپریل کو اسی مقام پر ون ڈے سیریز کے بعد ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں