فخر زمان کمزور آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے سے مایوس

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے آسٹریلیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ون ڈے سیریز کے لیے نسبتا کمزور سکواڈ بھیجنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ فخر نے کہا کہ اگر آسٹریلیا اپنا پورا سکواڈ پاکستان بھیجتا تو بہترین کھیل دیکھنے کو ملتا۔ آسٹریلین ٹیم پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ڈیوڈ وارنر سمیت سٹار کھلاڑیوں کے بغیر ہوگی جب کہ تجربہ کار بلے باز سٹیو سمتھ جو کہ اصل میں سکواڈ کا حصہ تھے، بھی کہنی کی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔
فخر زمان نے ایک غیر تجربہ کار آسٹریلوی ٹیم پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انہیں ہلکے سے نہیں لے گا۔ فخر زمان نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر آسٹریلیا کا ایک مکمل سکواڈ وائٹ بال سیریز میں کھیلتا تاہم پاکستان آسٹریلیا کو ہلکے سے نہیں لے گا چاہے ان کے تجربہ کار کھلاڑی دستیاب نہ ہوں۔

پاکستان کو مہمان ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔

31 سالہ کھلاڑی آنے والی محدود اوورز کی سیریز میں اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ فخر زمان حال ہی میں ختم ہونے والی پی ایس ایل 7 میں زبردست فارم میں نظر آئے، انہوں نے ٹورنامنٹ کا اختتام بطور ٹاپ سکورر کیا اور لاہور قلندر کی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 13 اننگز میں 45.23 کی اوسط اور 152.72 کے سٹرائیک ریٹ سے 588 رنز بنائے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 2 اپریل تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ایک واحد ٹی ٹونٹی 4 اپریل کو اسی مقام پر ون ڈے سیریز کے بعد ہوگا۔

Recent Posts

بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی…

9 mins ago

بلوچستان، 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل…

20 mins ago

لورالائی میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں آپس میں ٹکرانے سے…

32 mins ago

ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ…

43 mins ago

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

54 mins ago

کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…

1 hour ago