اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں ایک خط لہرا کر کہا تھا کہ انہیں تحریری دھمکی دی گئی ہے اس حوالے سے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ یہ خط پبلک ڈومین ہے اور اس کی خفیہ کاپی میرے پاس بھی موجود ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خط پریڈ گرائونڈ کے جلسے میں لہرا یا تھا اس کی خفیہ کاپی میرے پاس بھی موجود ہے ، یہ خط پبلک ڈومین ہے،دراصل یہ خط پبلک ڈومین
پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے۔”واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں تاہم کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھے گی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل…
لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں آپس میں ٹکرانے سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…