مائنس نواز شریف کے دعویدار نےاعتراف کرلیا کہ ساری سیاست وہی چلا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے کے دعویدار اب خود اعتراف کر رہ ہیں کہ ساری سیاست ہی نواز شریف چلا رہے ہیں ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید  کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  پتہ نہیں یہ کونسی عالمی سازش ہے جس کا علم چپڑاسی تک کو نہیں ہے ، یہ سازش باس اور دھندہ قریشی نے  مل کر گھڑی ہے ، دو گھنٹے تک یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرا دیا ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ پہنچا  ہے تو باس اور چپڑاسی کا رنگ اڑ گیا ہے ، اس کی باقی کی زندگی اب نالہ لئی پر گزرنی ہے ، مزید نوکری ملنے کی امید نہیں رکھنی چاہئے ، یہ اپنی گیدڑ بھبھکیاں اپنے پاس رکھیں، یہ اری رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں ، مہنگائی مارچ  اسلام آباد آرہا ہے ،   جہلم داخل ہونے پر مارچ کا استقبال کریں گے اور مارچ میں شامل ہوں گے ، دینہ اور سوہاوہ پہنچنے پر عوام اور کارکن  مہنگائی مارچ کا خیر مقدم کرینگے ، گوجر خان سے ہوتا ہوا مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد پہنچے گا جہاں پارٹی رہنما اور کارکن قائدین  اور مارچ کا استقبال کرینگے ۔

Recent Posts

بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی…

12 mins ago

بلوچستان، 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل…

23 mins ago

لورالائی میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں آپس میں ٹکرانے سے…

35 mins ago

ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ…

47 mins ago

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

58 mins ago

کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…

1 hour ago