وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف بھی عدم اعتماد لانے کی تیاریاں

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف بھی اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی وزیراعلی محمود خان کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان ہوگیا اپوزیشن جماعتیں اورحکومت ایک دوسرے کے سامنے آگئے، وزیراعلی خیبرپختونخوا بھی معاملات کے پیش نظر متحرک ہو گئے اور اراکین اسمبلی سے روزانہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی معاملے سے متعلق ایک دوسرے سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 45 اراکین کی حمایت کا دعوی کر رکھا ہے، اراکین اسمبلی کہتے ہیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد یہاں پر بھی تحریک کامیاب ہو گی۔
تحریک انصاف حکومت نے صوبےمیں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے دو دفعہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کئے جس میں وزیراعلی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، صوبائی وزراء کہتے ہیں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے 12، آزاد 3، جماعت اسلامی کے 3، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جے یو آئی 16، پی ایم ایل این 7، پاکستان مسلم لیگ ق کا ایک، پیپلز پارٹی 6 اور تحریک انصاف کے 93 ممبران ہیں ،اسمبلی میں اراکین کی مجموعی تعداد 145 ہے،صوبے کی اپوزیشن جماعتوں کو عدم اعتماد کے لیے70 سے زائد ممبران کی ضرورت ہوگی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

6 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

6 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

6 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

6 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

7 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

8 hours ago