اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف عالمی سازش کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک مبینہ خط جلسے میں دکھایا اور دوبارہ جیب میں رکھ لیا، سوشل میڈیا پر بیک گرائونڈ میوزک کیساتھ اسی خط کیساتھ عمران خان کی تصاویر لگا کر ویڈیو سامنے آئی تو سینئر صحافی سلیم صافی نے اس کے بول کی وضاحت کردی۔
ٹوئٹر پر سلیم صافی نے لکھا کہ ” اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہے کہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔
جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم ، خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟”
ان کا مزید کہنا تھاکہ “عمران خان کا یہ دعویٰ کہ امریکہ اس کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے ، ایسا ہے کہ جییسے ہمارے دوست طاہراشرفی صاحب دعویٰ کریں کہ سعودی عرب کی حکومت ان کو حکومت سے نکالنے کے لئے سازش کررہی ہے”۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…