عمران خان کی تقریر سے اکتا کر اس کے اپنے وزیر جلسے سے چلے گئے تھے ، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے معیار کا اندازہ لگا لیں کہ اس کے اپنے وزیر جلسہ چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کس نے آئی ایم ایف کے ہتھ رہن رکھاہے ، کس کے اشاروں پرہماری معیشت کو تباہ کیا گیا ،میرا خیال ہے عمران خان کی موجودگی بہت بڑی سازش ہے پاکستان کے خلاف ، ان کا اقتدار میں ہونا پاکستان کے خلاف سازش ہے ، یہ عالمی سازشیں کوئی نہیں کرتا ، ہم لوگ خود غلطیں کرتے ہیں جوہمارے سامنے آتی ہیں ،ہمارے دشمن اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔خواجہ آصف نےمزید کہا کہ عوام بے وقوف نہیں بڑی عقلمند ہیں اور سب سمجھتے ہیں ، فی الحال عمران خان کی رخصتی ایجنڈے پر ہے ، باقی معاملات بعد میں دیکھیں گے ۔
ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ عمران خان نے خط میں کس کو پیغام دیا ، اپوزیشن کو یا کسی اور کو ؟، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب سیاستدانوں پر زوال آتا ہے تو وہ بے معنی باتیں کرتے ہیں ، ان کی تقریر ان کے وزیروں کے بس سے باہر ہو گئی اور وہ بھی اٹھ کر چلے گئے ، عوام کو پہلے سے ہی اس خط کا علم تھا ، اسے ادارے دیکھ لیں گے ، عمران خان کو یہ جلسے میں دکھانے کی ضرورت نہیں ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو یا کسی اور کو جو بھی سرپرائز دینا تھا اسے سے متعلق سب کوپہلے ہی علم تھا، ان کا خیال تھا کہ کسی کو اس کا علم نہیں جبکہ سب کو ہی اس کا علم تھا۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

11 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

21 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

32 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

44 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago