اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی حکومتی پیشکش قبول کرنے پر مسلم لیگ ق کے اندرونی اختلافات کی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کے فیصلے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے 5 ووٹوں میں سے 4 ووٹ اپوزیشن کاساتھ دینےکوتیارہیں، صرف مونس الٰہی کا ووٹ وزیراعظم کےحق میں جانےکاامکان ہے۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ چوہدری برادران گھر کے دروازے بندکرکے سر جوڑ کربیٹھ گئے ہیں۔طارق بشیرچیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دینے سے پہلےچوہدری شجاعت سے اجازت مانگی
تھی۔ ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت اور طارق بشیرچیمہ ہرحال میں ن لیگ کےساتھ چلنے کےحامی ہیں جبکہ پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی ہرحال میں عمران خان کےساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت صبح احتجاجاً حکومتی وفدسے ملاقات میں شریک نا ہوئے، ان کامؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دینا تو ملاقات کیوں کریں؟ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد سے ملاقات مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت کو اعتمادمیں لیے بغیرکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری وجاہت اورچوہدری سالک حسین والد کے مؤقف کے حامی ہیں۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے پرویزالٰہی سے شدید اظہاربرہمی کرکے ایم کیوایم اور بی اے پی سے ملاقات سے انکارکیا اور وہ دوپہر میں ناراض ہوکر چوہدری برادران کے گھر سے چلے گئے تھے جبکہ چوہدری وجاہت حسین بھی ناراض ہوکرگھر سے چلے گئے۔دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے جیو نیوز سے گفتگو میں چوہدری برادران میں اختلافات کی تردید کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…