وفاقی وزیرشبلی فراز نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پیغام ہے گیم ازاوور، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کو پیغام ہے، گیم ازاوور،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہوگی۔
اسی طرح وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 172 ارکان پورے نہیں کرسکتی، عمران خان 8 سے 12 ووٹوں کے ساتھ عدم اعتماد جیت جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 3 تاریخ کو وزیراعظم عمران خان ہی جیتےگا، 3 ماہ سے کہہ رہا ہوں عمران خان کامیاب ہوں گے، عمران خان وزیراعظم کی کرسی کسی کو نہیں دےگا، پہلے ہی کہہ چکا ہوں31 کو فیصلہ ہو جائے گا، وفادار آدمی ہوں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی فیصلہ کرنے نہیں وزیراعظم کی بات سننے گئے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق اتحادی جماعتوں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم ہاؤس نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے، جس پر چودھری پرویزالٰہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے بنی گالہ گئے ہیں۔ اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
سیاسی کمیٹی نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ دیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے پنجاب میں سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے۔
حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ق کو باضابطہ وزارت اعلیٰ دینے کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، تحریک عدم اعتماد شہباز شریف نے پیش کی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ارکان نے حمایت کی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی ، جس پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
تحریک عدم اعتماد کے حق میں161 ارکان نے حمایت کی، جس پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر اس پر باقاعدہ بحث ہوگی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے 31 مارچ بروز جمعرات 4 بجے تک ایوان کی کاروائی ملتوی کردی ہے۔

Recent Posts

25 اکتوبر تک آئینی ترمیم نہ ضروری ہے نہ مجبوری ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت…

2 mins ago

بلوچستان بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کئی افسران کے تبادلے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کردیئے گئے حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی…

15 mins ago

بلوچستان، 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوسکا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 29ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کا منصوبے پر عمل…

26 mins ago

لورالائی میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں آپس میں ٹکرانے سے…

38 mins ago

ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں گیا کہ گزشتہ…

49 mins ago

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

1 hour ago