حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 10 منحرف ارکان کی بھی واپسی، بڑی پیشرفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ایم کیو ایم کو معاہدے کے مطابق ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومت کا ایم کیو ایم کو بحری امور کی وزارت دینے کا امکان ہے، حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دس منحرف ارکان کی واپسی ہوئی ہے، اس طرح ایم کیو ایم پاکستان سے بھی حکومتی معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ لندن میں بیٹھا ایک شخص پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے، عمران خان کو دھمکی آمیز ملنے

والا خط وہ نہیں جو آج کل کچھ صحافی لہرا رہے ہیں،عمران خان ایک جنگ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے،عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والوں کو 10 لاکھ لوگوں سے گزر کر جانا پڑیگا، اگر ایسا نہ ہوا تو منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، سندھ ہاؤس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، امید ہے جو ارکان بکے، سپریم کورٹ ان کو نااہل کرنے سے متعلق فیصلہ دیگی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ صدر مملکت کے دائر کئے جانے والے ریفرنس کی سماعت جاری ہے، اٹارنی جنرل اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، کوئٹہ اور چاغی کے پہاڑوں سے لے کر لاہور تک اور لاہور سے اسلام آباد تک جس طریقے سے عوام نے عمران خان کی قیادت پر لبیک کہا اور عظیم اجتماع کیا، وہ لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچے اور عظیم اجتماع کیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عوام کے قدموں کی دھڑک سے اسلام آباد کے در و دیوار لرزا گئے، پہلے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دس لاکھ لوگوں سے گذر کر جانا پڑے گا، کل کے جلسہ کے بعد بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو عمران خان تک 20 کروڑ لوگوں سے گذر کر جانا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد عالمی سازش کا حصہ ہے، مقامی سیاسی پلیئرز جن کا سرغنہ مے فیئرز اپارٹمنٹس میں بیٹھا ہوا ہے، نے اس عالمی سازش کا حصہ بنتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف جیسے بونے پاکستان کو مستقل غلامی میں دینے کا پلان تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہ پتلیاں ہیں جن کے تانے بانے لندن میں بیٹھے ہوئے شخص کے ہاتھ میں ہیں، یہ شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جلسہ میں اس عالمی سازش کا ابتدائی دیباچہ عوام کے سامنے رکھا ہے،وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس عالمی سازش کے باقی اوراق بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ سازش عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کے خلاف ہے، پاکستان کے عوام کو محکوم بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

سندھ میں فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا فیصلہ، نئی ایپ بھی تیار

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ سیڈ کارپوریشن نے فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا…

11 mins ago

ڈی چوک احتجاج کیس؛تحریک انصاف کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کیس میں تحریک انصاف کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور…

12 mins ago

فضل الرحمان نے کیا واقعی آئینی ترمیم پر رضامندی ظاہر کردی؟ جے یو آئی کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر اور لیگل ٹیم کے ممبر…

16 mins ago

راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس…

20 mins ago

شادی کے وقت شاہ رخ خان کا نام بدل کر کونسا ہندو نام رکھا تھا؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے…

20 mins ago

پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی،پاک فوج کی موثر کارروائی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پاکستان نے پاک افغان بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں…

25 mins ago