لاہور (قدرت روزنامہ) ونڈیز کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال جون میں تین ون ڈے میچوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا، جو کہ گزشتہ سال کووِڈ 19 پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے ون ڈے سیریز کو منسوخ کیا گیا تھا۔
پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ون ڈے کبھی نہیں ہوئے کیونکہ انہیں کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا تھا۔ یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی مینز سپر لیگ ورلڈ کپ کوالیفائر سٹینڈنگ میں دسویں نمبر پر ہے کیونکہ وہ اپنے نو ون ڈے میچوں میں سے چار جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس کے برعکس ویسٹ انڈین ٹیم نو میچز میں سے پانچ جیت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…