اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا . وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی .
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے . ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے .
وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
. قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے .
ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا .
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ دیے جانے کا امکان ہے، سیاسی کمیٹی نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے . اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی .
سیاسی کمیٹی نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے . اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ دیے جانے کا امکان ہے . بتایا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے پنجاب میں سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی ہے .
حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ق کو باضابطہ وزارت اعلیٰ دینے کا اعلان آج رات تک متوقع ہے . واضح رہے گزشتہ روز اپوزيشن کا وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا . ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے .