چودھری شجاعت کا پرویزالٰہی کے بغیرمشاورت وزارت اعلیٰ قبول کرنے پرتحفظات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش قبول کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر ایم فیملی ممبران کا اجلاس ہوا، جس میں پرویز الہی نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی نے ان سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے دی گئی وزارت اعلیٰ کی آفر کو پرویزالٰہی نے قبول کر لیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات پر سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی فیصلہ کرنے نہیں وزیراعظم کی بات سننے گئے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق اتحادی جماعتوں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پر ایم فیملی ممبران کا اجلاس ہوا، جس میں پرویز الہی نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

تاہم چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش قبول کرنے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا۔ اجلاس میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، چودھری سالک حسین، چودھری مونس الٰہی شامل ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی،جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار سے استعفا لے لیا گیا ہے، اپنی پارٹی کی جانب سے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Recent Posts

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

3 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

7 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

7 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

12 mins ago

جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک…

14 mins ago

گزشتہ روز حملے کے بعد لاپتہ ہونے والےمیر مہراللہ حسنی بازیاب ہو گئے، ڈی سی خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار وڈھ کے علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے قبائلی…

21 mins ago