“عثمان بزدار کو ذلیل کرکے مقصود چپڑاسی کی طرح استعفیٰ لیا گیا ” عامر لیاقت نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے اور سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے کے فیصلے کی مخالفت کردی .
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا "استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں، وزیراعظم نے پرویز الہٰی کے سامنے عثمان بزدار کو مقصود چپڑاسی کی طرح بلوا کر پرویز الہٰی کے سامنے استعفیٰ لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے .
"
انہوں نے مزید کہا"عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیااورپرویز الہٰی کی اناُکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے،خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا . "
. .