شاہین شاہ آفریدی کی آمدن زیادہ ہے یا پھر جسپریت بھمرا زیادہ کماتے ہیں؟ وہ بات جو شائقین کرکٹ کو شاید معلوم نہیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے شاہین آفریدی اور بھارت کے جسپریت بھمرا اپنے اپنے ملک کے سٹار کرکٹرز ہیں . کارکردگی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو شاہین آفریدی، جسپریت بھمرا سے بہت آگے نظر آتے ہیں تاہم نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے ان دونوں کھلاڑیوں کی تنخواہ کا ایک موازنہ پیش کیا ہے جس میں جسپریت، آفریدی سے کوسوں آگے پائے گئے ہیں .

 

پروپاکستانی کے مطابق شاہین آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سالانہ 92ہزار 352ڈالر (تقریباً 1کروڑ 69لاکھ روپے)تنخواہ لیتے ہیں . اس کے برعکس جسپریت بھمرا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے سالانہ 9لاکھ 14ہزار 417ڈالر (تقریباً 16کروڑ 73لاکھ 58ہزار روپے)تنخواہ ملتی ہے .

اسی طرح شاہین آفریدی اور جسپریت بھمرا کے بالترتیب پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے معاوضوں میں بھی زمین آسمان کا فرق ہے . شاہین آفریدی پی ایس ایل سے 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً3کروڑ 11لاکھ روپے)معاوضہ لیتے ہیں جبکہ جسپریت بھمرا کو آئی پی ایل سے 15کروڑ 73لاکھ 863ڈالر (تقریباً 28کروڑ 80لاکھ روپے)معاوضہ ملتا ہے .

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہین آفریدی اس معاوضے کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں مگر جسپریت بھمرا اتنے زیادہ معاوضے کے بعد بھی بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شمار نہیں ہوتے اور ابھی بہت نیچے ہیں . اس سے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ میں پیسے کے چلن کا اندازہ بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں