سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 182 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی . تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 182روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا .

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181.70روپے سے بڑھ کر182.20روپے اور قیمت فروخت181.80روپے سے بڑھ کر182.30روپے ہو گئی . اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 181.80روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.20روپے سے بڑھ کر182.50روپے ہو گئی .
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 197روپے اور قیمت فروخت199روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید237روپے سے گھٹ کر236روپے اور قیمت فروخت239روپے سے گھٹ کر238.50روپے پر آ گئی .

. .

متعلقہ خبریں