سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 182 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 182روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181.70روپے سے بڑھ کر182.20روپے اور قیمت فروخت181.80روپے سے بڑھ کر182.30روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 181.80روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.20روپے سے بڑھ کر182.50روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 197روپے اور قیمت فروخت199روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید237روپے سے گھٹ کر236روپے اور قیمت فروخت239روپے سے گھٹ کر238.50روپے پر آ گئی ۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

9 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

15 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

23 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

29 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

39 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

55 mins ago