پاکستان چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا، طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد /لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا، پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی سے مبینہ اختلافات کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد سیاسی روابط اور ہلچل میں میں تیزی آگئی ہے اور تازہ ترین صورتحال میں ق لیگ کے رہنما اور وفاقی

وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی سے اختلافات کے بعد وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی کوشش تھی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ حکومت کی حمایت نہ کرے تاہم ق لیگ نے ان کی نہ مانی اور اسی معاملے اختلافات کے نتیجے میں انہوں ں ے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا، عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، پرویزالہٰی میرے محسن ہیں ہرحال میں ان کے ساتھ ہوں، چودھری شجاعت سے درخواست کی تھی عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمیرکی آواز پرووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، میں سمجھتا ہوں وزیراعظم نے بہت وقت ضائع کر دیا، میں تنہا ہوں دیگر ممبران اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیں گے۔واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔

Recent Posts

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ…

2 mins ago

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا۔ آئینی…

3 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کی…

9 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کا فیصلہ سنا دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کا فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن…

18 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست…

35 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونیوالے افغان باشندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونیوالے افغان باشندوں نے…

45 mins ago