لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسانوں سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی . پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر گندم خریداری کا ہدف مزید بڑھایا جاسکے گا .
حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی .
گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے .
انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کیلئے صوبائی سطح پر 8 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے . صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سینٹرز کی سطح پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی . صوبائی وزراء، مشیران او رمعاونین خصوصی متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے .
. .